ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی میں خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے اور بیلک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی شکایت پر ناظم آباد میں آئسکریم پارلر میں کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

خاتون نے ایف آئی اے کو شکایت درج کروائی تھی کہ ملزم نے اسے ہراساں کیا اور غیر اخلاقی تصاویر پر بلیک میل کرتا رہا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو خاتون کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، ملزم کا نام اطہر ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کےفون میں مدعی سمیت2خواتین کی غیراخلاقی تصاویر ملی ہیں اور ملزم خاتون کو تصاویر سے مسلسل بلیک میل کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم سے ایف آئی اے حکام کی تفتیش جاری ہے اور اس کے موبائل ڈیٹا کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ کی جانب جانچ کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں