منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیزا میں خطرناک چیز رکھنے والا ملزم گرفتار، تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے علاقے ساکو کی پولیس اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

کرائم ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ساکو پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پیزا کے معدے سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیا‘۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت نیکولس مچل کے نام سے ہوئی جسے نیو انگلینڈ کے علاقے ڈور سے حراست میں لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں 6 اکتوبر کو پولیس نے ہننافورڈ سپرمارکیٹ میں ہونے والی مشکوک واردات کا نوٹس لیا اور کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی۔پولیس نے دیکھا کہ ملزم کھانے کی اشیاء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا تھا۔

اس مشکوک حرکت کی تصدیق اُس وقت ہوئی جب ایک گاہک نے سپرمارکیٹ سے نجی کمپنی کے پیزا کا گوندا ہوا آٹا خریدا، جس کے اندر تیز دھار خطرناک بلیڈ چھپائے گئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی میں ملزم معدے کے پیکٹ کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتا نظر آرہا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری کی جانے والی ملزم کی تصویر

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اُسی کمپنی پیزا کا ملزم تھا جو پیزا کا آٹا بناتی ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون سے پیزا چھیننے کی دل دہلا دینے والی واردات، ویڈیو دیکھیں

دوسری جانب سپر اسٹور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور مذکورہ کمپنی کی تمام اشیاء کو اسٹور سے ہٹا دیا جبکہ کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام  نئی اشیاء کی ترسیل دوبارہ کرے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار تو کرلیا مگر ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ اُس کے خلاف کن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں