اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

حکومتی و سرکاری شخصیات کی جعلی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : حکومتی و سرکاری شخصیات کی جعلی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ملتان نے صادق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے حکومتی وسرکاری شخصیات کی جعلی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے سیاسی وسرکاری شخصیات کی اےآئی تصاویر و ویڈیوز بنائیں۔

اایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نےحکومتی اوراعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویروویڈیوزسوشل میڈیاپرشیئرکیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں