اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاہور، 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود میں 6 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 سالہ ملزم سلمان متاثرہ بچی کا قریبی رشتے دار ہے اور اسی کے گھر میں ہی رہتا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق بچی کا والد محنت مزدوری جبکہ والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں، بچی کے گھر میں اکیلی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: قاری نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم سلمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا ہے، ملزم کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر کو مانسہرہ میں مدرسہ تعلیم القرآن ٹھاکرا میرا پڑھنہ میں قاری نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، بعدازاں پولیس نے ملزم قاری شمس الدین کو گرفتار کرلیا تھا۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں