منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

مذاق اڑانے پر نوجوان کا لڑکی پر چاقو سے حملہ، فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے لڑکی پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکھرجی نگر علاقے میں 22 مارچ کو راہ چلتی لڑکی پر 22 سالہ ملزم نے چاقو سے حملہ کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

ڈی سی پی جتیندر کمار مینا نے بتایا کہ علاقے میں پورا دن فارغ گھومنے پر لوگ اکثر ملزم کا مذاق اڑاتے تھے، ملزم نے لڑکی پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ لائبریری جا رہی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بھاگتا ہوا لڑکی کی طرف آتا ہے اور چاقو کے وار شروع کر دیتا ہے، راہگیروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے اُن پر بھی حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق حملے میں لڑکی زخمی ہوئی اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے ملزم و گرفتار کرنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی اکثر اس کا مذاق اڑاتی تھی۔

اس نے پولیس کو بتایا کہ میں نے سبزی فروش سے چاقو چھین کر لڑکی پر حملہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں