اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

شوہر نے بیوی کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں شوہر نے جھگڑے کے دوران بیوی کی انگلی کو دانتوں سے کاٹ کر اسے ہاتھ سے الگ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بنگلور سے تعلق رکھنے والے وجے کمار کو گرفتار کر لیا جس نے لڑائی کے دوران اہلیہ کے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو متاثر کیا۔

وجے کمار نے پہلے انگلی کو دانتوں سے کاٹ کر ہاتھ سے علیحدہ کیا اور پھر اسے چبا کر نگلنے کی کوشش بھی کی۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون کی شناخت پشپا کے نام سے ہوئی جس کی وجے کمار سے 23 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ جوڑے میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوا کرتا تھا اور وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔

28 جولائی کو وجے کمار نے پشپا کے گھر کا دورہ کیا اور دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔ بات یہاں تک پہنچ گئی کہ دونوں نے ایک دوسرے پر ہاتھ بھی اٹھایا۔ اسی دوران ملزم نے بیوی کی انگلی ہاتھ سے الگ کی۔

پولیس نے وجے کمار کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں