جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شوہر نے بیوی کی ناک کو دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں سفاک شوہر نے جہیز کے معاملے پر بیوی کی ناک کو دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ مہیش پور میں پیش آیا جہاں 22 سالہ لڑکی کے شوہر نے اس پر سفاکانہ تشدد کیا اور لہو لہان کر دیا۔

متاثرہ لڑکی نے سی بی گنج پولیس اسٹیشن پہنچ کر شوہر اور سسرال والوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راہول بھٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان متاثرہ لڑکی سے بھاری جہیز کا مطالبہ کرتے تھے۔

- Advertisement -

متعلقہ: شوہر کا بیوی پر بدترین تشدد، ناک کاٹ دی

پولیس کے مطابق جہیز کے معاملے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، ملزم نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ناک پر دانتوں سے کاٹا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی، سسرال والے اکثر جہیز کا مطالبہ کر کے پریشان کرتے تھے، شوہر نے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکالا۔

پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی تاہم معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل، بھارت کی ریاست کرناٹک میں شوہر نے جھگڑے کے دوران بیوی کی انگلی کو دانتوں سے کاٹ کر ہاتھ سے الگ کر دیا تھا۔

ملزم کی شناخت وجے کمار کے نام سے ہوئی تھی جس نے انگلی کاٹنے کے بعد اس چبا کر نگلنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں