پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر خاوند نے خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگآلی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر خاوند نے دلبرداشتہ ہو کرخو د پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا لی، خودسوزی کرنے والے ظہیر کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

نوشہرہ روڈ کے علاقہ میں بیوی کے میکے سے واپس آنے سے انکارکرنے سے دلبرداشتہ ہو کر تیس سالہ ظہیر نے خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا لی، جیسے ریسکیو 1122نے فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر ظہیر کو لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ظہیر کا اپنی بیوی صباء سے ڈیرھ ماہ قبل جھگڑا ہو گیا تھا، جس پر صباء اپنے میکے چلی گئی تھی، آج جب ظہیر صباء کو واپس لینے کے لیے اپنے سسرال گیا تو صباء نے واپس آنے سے انکار کردیا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر ظہیر نے خود کو پیٹرول ڈال کر آگ لگالی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں