تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سانپ کو جلانے والے شخص نے غلطی سے گھر جلا ڈالا

گیانا: افریقی ملک گیانا میں ایک شخص نے سانپ کو جلانے کے چکر میں غلطی سے اپنا ہی گھر جلا ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹے ملک کورنٹائن کے علاقے میں ایک شخص نے سانپ کو جلانے کی کوشش کی تو عمارت بھی اس کی لپیٹ میں آگئی۔

واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا جب سیکیورٹی گارڈ نے دیکھا کہ ایک سانپ رینگتا ہوا ٹائروں کے ڈھیر میں چھپنے کی کوشش کررہا ہے، گارڈ نے سانپ کو جلانے کی کوشش کی تو ٹائروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق آگ اتنی خوفناک تھی کہ ٹائروں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد پوری عمارت میں پھیل گئی، سیکیورٹی گارڈ یہ سمجھ رہا تھا چند ٹائر جل کر بجھ جائیں گے اور وہ کسی کام سے چلا گیا لیکن واپس لوٹا تو ٹائروں کی آگ نے پورا آنگن جلا کر راکھ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: لال بیگ مارنے کی کوشش میں دھماکا، گھر کا لان تباہ

ٹائروں میں لگی آگ نے پہلے گھاس کو لپیٹ میں لیا اور اس کے بعد مکان بھی جل کر راکھ ہوگیا، یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ سانپ مر گیا یا بچ گیا لیکن سیکیورٹی گارڈ کا گھر جل کر راکھ ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام سے مدد طلب کی گئی، ریسکیو اداروں نے چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔

Comments

- Advertisement -