جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

موبائل میں مگن شخص موت کہ منہ میں جانے سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: اکثر لوگ چہل قدمی کے دوران اپنے موبائل فون میں اس قدر مگن رہتے ہیں کہ انہیں علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کس جانب جا رہے ہیں اور حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ایسا ہی بھارتی شہری کے ساتھ بھی ہوا جب وہ موبائل فون میں مگن ریلوے پلیٹ فارم پر چہل قدمی کر رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص موبائل استعمال کرتے ہوئے ٹرین کی پٹری پر جا گرا۔

ریلوے اسٹیشن پر تعینات سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے شخص کے گرتے ہی دوڑ لگائی اور اسے ٹرین گزرنے سے قبل بچا لیا۔ اس طرح وہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

پٹری پر گرنے والے شخص کی شناخت 58 سالہ شیلندر مہتا کے نام سے ہوئی ہے۔ خوش قسمتی سے شیلندر مہتا کی ایک ٹانگ پر معمولی چوٹ آئی ہے۔

یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے شمال مشرقی حصے میں واقع شاہدرہ میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: فون پر بات کرتی ماں کے ساتھ خوف ناک واقعہ (کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک مسافر پلیٹ فارم پر چلنے کے دوران پھسل کر پلیٹ فارم نمبر 1 میٹرو ٹریک پر گرگیا۔ سی آئی ایس ایف کی کیو آر ٹی ٹیم کے کانسٹیبل روتھش چندرا نے اہلکاروں کے ساتھ مل کر اس کی جان بچائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں