تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانیہ، 54 سالہ شخص کے ساتھ پیش آیا حیران و پریشان کن واقعہ

انگلینڈ: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہری کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا، جس پر وہ پہلے حیران اور پھر پریشان ہوگئے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نور فولک سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ رسل الیکزینڈر کے بینک اکاؤنٹ میں دسمبر 2020 کو پہلی بار  30 ہزار پاؤنڈ جمع ہوئے، جس پر انہوں نے بینک کو اس رقم کے حوالے سے آن لائن شکایت درج کرائی مگر کوئی جواب نہ آیا۔

دو ہفتے کے بعد اُن اکاؤنٹ میں مزید لاکھوں پاؤنڈ جمع ہوئے تو انہوں نے فوری طور پر ہیلپ لائن پر کال کر کے معاملے سے متعلق آگاہ کیا، جس کے بعد بینک حکام نے بتایا کہ اُن کے اکاؤنٹ میں وراثتی کی رقم جمع کرائی گئی ہے۔

الیکزینڈر کے اکاؤنٹ میں کُل 11 لاکھ پاؤنڈ مختلف وقتوں میں جمع کرائے گیے، ایک وقت پر جب انہوں نے زیادہ تحفظات کا اظہار کیا تو بینک نے انہیں پیش کش کی کہ وہ چاہیں تو رقم اکاؤنٹ سے نکال سکتے ہیں تاکہ بے اعتمادی ختم ہوجائے۔

اکاؤنٹ میں مستقل پیسے ڈیپارزٹ ہونے اور بینک کی پیش کش  پر وہ بہت زیادہ حیران اور خوش تھے۔ اسی دوران انہوں نے اپنی منگیتر کے ساتھ مشورہ کر کے 2 لاکھ 37 ہزار پاؤنڈ کے گھر کا سودا کرلیا اور اُس کی خریداری کا ٹوکن بھی کردیا۔ گھر کی رقم کم پڑنے پر اُن کی منگیتر نے اپنا مکان بھی فروخت کردیا تاکہ گھر کی قیمت ادا کی جاسکے۔

الیکزینڈر جب نیا گھر خرید کر اُس میں منتقل ہوئے تو تقریباً 9 ماہ بعد بینک کی جانب سے انہیں کال موصول ہوئی، جس میں انتظامیہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں گیارہ لاکھ پاؤنڈ جمع کرانے اور ساتھ میں 6 ہزار پاؤنڈ علیحدہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

الیکزینڈر کو بینک حکام کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ وہ رقم سے گھر خرید چکا ہے، بینک حکام اب میرا مستقبل اور زندگی چھینا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -