ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

باغ سے پھول توڑنے پر خاتون کی ناک کاٹ دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں مالک نے باغ سے پھول توڑنے جیسی معمولی سی بات پر خاتون ملازمہ کا ناک کاٹ کر اسے زخمی کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ شہر بیلگاوی میں پیش آیا جہاں گھریلو ملازمہ کے بیٹے نے ملزم کے باغ سے ایک پھول توڑا جس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون گھر کے کاموں میں مصروف تھیں جبکہ اس کا بچہ باغ میں کھیل رہا تھا، پھول توڑنے پر ملزم نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جب ماں نے مداخلت کی تو اس پر بھی تشدد کیا۔

- Advertisement -

سفاک ملزم نے چاقو سے گھریلو ملازمہ کی ناک کاٹ دی اور انہیں لہو لہان کر دیا۔ بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

بیلگاوی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کی گرفتاری کیلیے تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں ریاست اتر پردیش میں سفاک شوہر نے جہیز کے معاملے پر بیوی کی ناک کو دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے سی بی گنج پولیس اسٹیشن پہنچ کر شوہر اور سسرال والوں کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راہول بھٹی نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ملزمان متاثرہ لڑکی سے بھاری جہیز کا مطالبہ کرتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں