فیصل آباد : پنجاب میں انتہائی معمولی رقم کے تنازع پر بڑے بھائی نے دو چھوٹے بھائیوں کو پٹرول چھڑک کر جلا نے کی کوشش کے بعد خود کو بھی آگ لگا لی۔
تفصیلات کے مطابق قاسم آباد کے رہائشی تیس سالہ مشتاق نے آج پانچ سو روپے کے لین دین کے جھگڑے پر اپنے دو بھائیوں بیس سالہ ابو بکر اور بائیس سالہ عمر پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا نے کے بعد خود کو بھی آگ لگالی۔
اسی سے متعلق : پندرہ سوروپے کے معمولی قرض کی عدم ادائیگی پر مقروضکو قتل کردیا گیا
آگ لگنے سے ملزم بری طرح جھلس گیا جب کہ دونوں چھوٹے بھائی معمولی زخمی ہوگئے تھے جنہیں اہل محلہ نے قریبی واقع الائیڈاسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد ابو بکراورعمر فرارہو گئے جب کہ ملزم مشتاق کے جسم کا ستر فیصد حصہ جھلس چکا ہے جو تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لین دین کا تنازعہ‘ ہوٹل مالک کو جلا دیا
معمولی تنازعوں پر انتہائی قدم اُٹھانے کا عمل معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم برداشت کے روش کی جانب اشارہ کرتا ہے جس کے باعث ہمارے معاشرے سے رشتوں کا تقدس اور قانون کا احترام تک ناپید ہو تا جارہا ہے۔