تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عجمان، بہادری کی انوکھی مثال: جلتی بلڈنگ سے گرتے بچے کو آدمی نے بچا لیا

عجمان: متحدہ عرب امارات میں نوجوان نے بہادری کی انوکھی مثال قائم کردی، عمارت میں آگ لگنے کے سبب بچہ عمارت سے گرا تو اسے ایک شہری نے تھام لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات کو متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے ال نومیا کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے سبب ماں نے بچے کو عمارت سے دھکا دیا تو قریبی دکان میں موجود ایک سیلز مین شخص وہاں سے بھاگ کر آیا اور 3 سالہ بچے کو تھام کر اس کی زندگی بچالی۔

[bs-quote quote=”خاتون روبینہ نے پارکنگ ایریا کے اطراف چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

رپورٹ کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے سبب وہاں عوام کو جم غفیر موجود تھا تاہم کوئی بھی مدد کے لیے آگے نہ بڑھا ایسے میں 57 سالہ ایشین سیلز مین نے بچے کی جان بچا کر بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

بنگلہ دیشی شہری فاروق اسلام نور الحق کا کہنا ہے وہاں موجود عوام میں کسی نے مجھے آگے دھکا دیا اور کہا کہ کچھ بھی کرکے انہیں بچاؤ تو میں نے ہمت کرکے بچے کو بچالیا۔

فاروق اسلام کے مطابق میں نے دیکھا کہ خاتون نے کھڑکی سے بچے کو نیچے پھینک دیا اور میں نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے اور بچہ باحفاظت میرے ہاتھوں میں آگیا اور مجھے جس کا یقین نہیں آیا۔

بنگلہ دیشی شہری کے مطابق وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر میری حوصلہ افزائی کی اور عجمان سول ڈیفنس اتھارٹی کی جانب سے بھی میرے اقدام کو سراہا گیا۔

خاتون کے شوہر محمد ثاقب کے مطابق جب گھر میں آگ لگی تو میں اس وقت کام پر گیا ہوا تھا، روبینہ نے مجھے کال کی اور صورت حال سے آگاہ کیا جس پر میں نے روبینہ سے کہا کہ کچھ بھی کرکے خود کو اور بچے کو بچائیں۔

مزید پڑھیں: اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

بچے کی جان بچنے کے بعد خاتون روبینہ نے پارکنگ ایریا کے اطراف چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں وہ خلیفہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محمد ثاقب کے مطابق جب میں گھر پہنچا تو پتا چلا کہ میری اہلیہ کو پہلے ہی اسپتال لے جایا جاچکا ہے اور میرا بچہ وہاں موجود لوگوں کے پاس تھا پھر میں نے بنگلہ دیشی شہری کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -