جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

باپ نے بیٹی کے نام کے ٹیٹوز بنوا کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں 49 سالہ شہری نے جسم پر اپنی بیٹی کے نام کے سب سے زائد ٹیٹو بنوانے کا گنیز بک ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارک اووون ایونز نے اپنی بیٹی ’لوسی‘ کے نام کا ٹیٹو جسم پر کل 667 بار بنوایا، اس سے قبل انہوں نے 2017 میں بھی ٹیٹو کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا جسے 2020 میں امریکی شہری ڈیڈرا ویگل نے توڑ دیا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مسٹر ایونز ریکارڈ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم تھے اور انہوں نے دوبارہ زائد ٹیٹو بنوانے کا فیصلہ کیا۔

49 سالہ مارک اوون ایونز اس سے پہلے 2017 میں بھی ایسا ہی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ اس وقت انہوں نے اپنی کمر پر اپنی بیٹی ’لوسی‘ کے نام کے 276 ٹیٹو بنوائے تھے۔

باپ نے بیٹی کے نام کے ٹیٹوز بنوا کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

حال ہی میں، ایونز نے ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے کے لیے اپنی دونوں ٹانگوں پر بیٹی کے نام کے 400 ٹیٹو مزید بنوائے ہیں۔

ایونز نے کہا کہ میں یہ ریکارڈ واپس حاصل کرنے اور اسے اپنی بیٹی کے نام وقف کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک امریکی شخص نے سال کے دوران 777 فلموں کی نمائش میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق فلم بف زیک سوپ نے جولائی 2022 سے جولائی 2023 کے درمیان کل 777 نمائشوں میں شرکت کے بعد ایک سال میں ایک سینما میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں