ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

ویڈیو: شادی کی 25ویں سالگرہ پر بیوی کیساتھ رقص کرنے والے شوہر کی موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں شادی کی 25ویں سالگرہ پر بیوی کے ساتھ رقص کرنے والا شوہر موت کے منہ چلا گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 50 سالہ تاجر وسیم ثروت نے شادی کی 25ویں سالگرہ بڑے پیمانے پر منانے کا اہتمام کیا اور اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی جس میں اہل خانہ، قریبی رشتے دار اور دوستوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کزن کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے خاتون کی موت

وسیم ثروت اور فرح نے مہمانوں کی موجودگی میں اسٹیج پر رقص کیا جبکہ بعد میں انہوں نے ساتھ مل کر کیک پر کاٹنا تھا لیکن اس سے قبل خوشی کی تقریب میں صف ماتم بچھ گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم ثروت اہلیہ فرح کے ساتھ رقص کر رہے ہیں اور اچانک زمین پر گر جاتے ہیں۔

انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔

سینئر کارڈیالوجسٹ نے بتایا کہ اس طرح کے معاملات اکثر دل کی غیر تشخیصی حالتوں کے نتیجے میں ہوتے ہیں، دل کا دورہ اُس وقت پڑتا ہے جب خون کی گردش میں بنیادی مسئلہ پیدا ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ سانس لینے میں تکلیف یا دل کی غیر معمولی دھڑکن جیسی علامات ظاہر ہونے پر طبی مشورہ لینا ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں