بھارت کی ریاست بہار میں سفاک شوہر نے معمولی سی رنجش پر چارہ کاٹنے والی مشین سے بیوی اور تین بیٹیوں کے سر قلم کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ باوریا گاؤں میں پیش آیا جہاں خاتون اور بیٹیوں کا ملزم سے معمولی سی بات پر گھریلو جھگڑا ہوا تھا۔ لڑکیوں کی عمریں آٹھ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں۔
مقتولین کے سر قلم کرنے کے فوری بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ڈی ایس پی رنجن کمار سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔
متعلقہ: قتل کی خوفناک واردات؛ شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لیے سڑکوں پر گھومتا رہا
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ملزم نے مقتولین کے سر قلم کرنے کے بعد لاشوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا، ملزم کا نام ادو میاں ہے۔
پولیس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم اس سے قبل اپنی پہلی بیوی کو بھی موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔ اس نے بابریہ میں زمین خریدی اور وہاں گھر بنا کر دوسری شادی کی۔