تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دبئی، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جاں بحق

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں چلتی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ڈیرہ کے قریب چلتی گاڑی میں آگ لگنے کے سبب ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں آگ ڈیرہ کے قریب لگی، گاڑی آگ لگنے کے سبب مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

ڈائریکٹر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر سیف مہائر المزروہی کا کہنا تھا کہ تمام ڈرائیور اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے احتیاط سے گاڑی چلائیں اور گاڑی کی مینٹینس کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں : شارجہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مسجد کا امام اہلیہ سمیت جاں بحق

واضح رہے کہ چند روز قبل شارجہ کے الیسوک علاقے میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کی بیٹی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 9 نومبر کو متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کی بہن زخمی ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے، رواں سال اپریل میں شارجہ میں سوڈانی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -