تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سافٹ ڈرنک کی زیادتی، نوجوان کی موت کا سبب بن گئی

بیجنگ: چین میں شدید گرمی کے دوران ٹھنڈی سافٹ ڈرنک پینے کے باعث نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت سے خود کو بچانے کے لئے چینی نوجوان نے محض دس منٹ میں ڈیڑھ لیٹر سافٹ ڈرنک پی لی تھی، تیز رفتاری سے مشروبات کا استعمال اس کے جسم کے اندر گیس کی مہلک تعمیر کا باعث بنا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سافٹ ڈرنک کو پینے کے چھ گھنٹے بعد اسے پیٹ میں شدید درد اور سوجن کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اسے بیجنگ کے چاؤیانگ اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق کاربونیٹنڈ مشروب کو جلدی جلدی پینے سے مہلک نقصان ہوا، اور نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ہلاک نوجوان میں دیگر طبی مسائل نہیں تھے تاہم کئے گئے ٹیسٹوں میں دل کی دھڑکن تیز، کم بلڈ پریشر اور تیز سانس لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

سی ٹی اسکین سے ظاہر ہوا کہ اسے نیومیٹوسس تھا، جو کہ اس کی پورٹل رگ میں گیس کی غیر معمولی موجودگی کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں جگر اور آنتوں کی دیواروں کو خون کی سپلائی متاثر ہوئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کو مبینہ طور پر ہیپاٹک اسکمییا ہوا، جسے عام الفاظ میں ‘شاک لیور بھی کہتے ہیں، یہ ایک قسم کی چوٹ ہے جو عضو کو کم آکسیجن کی فراہمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

ڈیلی میل نے مزید بتایا کہ طبی عملے نے فوری طور پر اس آدمی کو بچانے کی کوشش کی تاکہ اس کے نظام انہضام سے گیس خارج ہو، مریض کے جگر کی حفاظت کے لئے ادویات فراہم کیں گئیں اور دوسرے اعضا کو مستحکم کرنے میں مدد دی گئی تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔

خون کی رپورٹ کے مطابق اس کے جگر کو شدید نقصان پہنچا ، اٹھارہ گھنٹے علاج کے باوجود اس کی حالت خراب ہونے کے بعد انتقال ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -