تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چینی شہری کھمبے پر چڑھ گیا، شہر بھر کی بجلی بند

بیجنگ: چین میں ایک شخص نامعلوم وجوہات کی بنا پر بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر بیٹھ گیا جس کی وجہ سے شہر بھر کی بجلی منقطع ہوگئی۔

چینی میڈیا رپورٹ پیپلز ڈیلی چائنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سچوآن کے علاقے چنگ دو میں ایک شخص نامعلوم وجوہات کی بنا پر بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔

جب بجلی کی ترسیل کرنے والی مقامی کمپنی کو اس بات کی اطلاع ملی تو فوری طور پر علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی تاکہ مذکورہ شخص کی جان بچائی جاسکے۔

کمپنی کی جانب سے بجلی بند کرنے کے بعد سارا شہر تاریکی میں ڈوب گیا اور دس ہزار گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو ریسکیو کیا اور اُسے کھمبے سے اتار کر تھانے منتقل کردیا۔

سرکاری خبررساں ادارے نے شہریوں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ اس حرکت سے باز رہیں کیونکہ یہ کام بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے بھی شہری کے کھمبے پر چڑھنے کی وجہ بیان نہیں کی گئی البتہ یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ اُس سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ فراہمی کو معطل نہیں کرتے تو شہری کی جان جانے کا خطرہ تھا، اسی کے پیش نظر علاقے میں بجلی کو بند کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -