اشتہار

بھارت: کرکٹ میچ کے دوران انوکھا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران ایک شخص گاڑی چلاتا ہوا پچ تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ابھی پچ کی فکسنگ کا معاملہ حل نہ ہوا تھا کہ ایک اور نیا تنازع سامنے آگیا، نئی دہلی کے نواحی علاقے پالم میں رانجی ٹرافی کا میچ جاری تھا کہ اس دوران ایک شخص گاڑی چلاتا ہو کریز تک پہنچ گیا۔

میچ دو مقامی دہلی اور اترپردیش کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا تھا، ان ٹیموں میں نامور بھارتی کھلاڑی ایشانت شرما، گوتھم گھبمیر اور سریش رائنا حصہ لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

مقامی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ حیران کُن واقعے اُس وقت پیش آیا کہ جب ایک شخص دورانِ میچ پُرسکون انداز میں گاڑی چلاتا ہوا کریز تک آگیا، ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ سمجھا گراؤنڈ میں کوئی موجود نہیں اور میچ ختم ہوچکا ہے۔

کریز پر گاڑی آنے کے بعد ایمپائر نے تیسرے دن کا کھیل روکا تو تھرڈ ایمپائر نے پچ کو کھیلنے کے قابل قرار دیتے ہوئے میچ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔گاڑی کو کریز پر دیکھ کر اسٹیڈیم انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے ڈرائیور سے بات چیت کر کے اُسے گراؤنڈ سے باہر نکالا۔

اترپردیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 224 رنز اسکور کیے جبکہ دہلی کی ٹیم پہلی اننگز میں 246 رنز بنا سکی، گاڑی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد میچ آدھے گھنٹے کے لیے روکا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب رانجی ٹرافی کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جس میں ڈومیسٹک کھیلنے اور ریٹائرڈ ہونے والے نامور کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں