تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

باپ نے 3 کمسن بیٹیوں کو پانی کے ٹینک میں پھینک کر قتل کردیا

نئی دہلی: بھارت میں سفاک باپ نے اپنی تین بیٹیوں کو پانی کے ٹینک میں پھینک کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں نشے کے عادی باپ نے بیوی سے رقم نہ ملنے پر اپنی 7 سالہ جویا، 9 سالہ ماہین اور 10 سالہ عافیہ کو ایک درگاہ کے نزدیک پانی کے ٹینک پھینک دیا جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق محمد فیاض نامی شخص نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر اپنی اہلیہ کو بہت مارا پیٹا جس پر اہلیہ اپنی تین بیٹیوں کو ایک بیٹے کے ہمراہ بھائی کے گھر چلی گئی جس کے دو روز بعد وہ اہلیہ کو منانے اور بچوں کو واپس لانے کے لیے سالے کے گھر پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

ملزم محمد فیاض نے پیسوں کی غرض سے بیوی کی منت سماجت کی اور جوئے کی لت کو چھوڑ کر نیک انسان بننے کا وعدہ کیا، بیوی کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد وہ چاروں بچوں کو قریبی درگاہ لے جاکر لنگر کھلانے کی اجازت لی اور بچیوں کو ٹینک میں پھینک دیا۔

رپورٹ کے مطابق تھوڑی ہی دیر بعد بیٹا ماں کے پاس پہنچا او ربتایا کہ باپ نے بہت مارا پیٹا ہے جس پر سب لوگ تینوں بچیوں کو تلاش کرنے درگاہ پہنچے تو ایک ٹینک کے اندر سے ملزم نمودار ہوا تاہم بچیوں سے متعلق کچھ بھی نہیں بتارہا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ شخص تین بچیوں کو لے کر اسی ٹینک میں اترا تھا جس پر پولیس کو طلب کیا اور بچیوں کی لایں ٹینک سے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -