تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پولیس سے بچ کر بھاگنے والے شخص کو کرنٹ لگ گیا

لندن: برطانیہ میں پولیس سے بچ کر بھاگنے والے شخص کو ریلوے لائن کے قریب کرنٹ لگ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بولٹن ٹاؤن میں پولیس سے بچ کر بھاگنے والا شخص ریلوے لائن کے قریب بجلی کے پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے کرنٹ لگ گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس سے بچ کر ایک شخص بھاگ رہا تھا اور اچانک ہی وہ بجلی کے پول سے ٹکرا جاتا ہے اور بجلی کے کھمبے سے چنگاڑیاں اڑ رہی ہیں۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بولٹن کے فرن ورتھ میں ایک گھر پر حملے کی اطلاع ملی تھی۔

پولیس کے مطابق اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور 20 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش تھی تو اس نے پیدل بھاگنے کی کوشش کی۔

برطانوی پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم بھاگتا ہوا ریلوے لائن کے قریب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -