تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ میرے کمرے میں ’جیری‘ آگیا، آپ ٹوم لاکر بھگا دیں‘: عربی شخص کی دلچسپ ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی ہیں مگر حال ہی میں شیئر ہونے والی ایک ویڈیو نے صارفین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔

انگریزی وہ زبان جو عالمی سطح پر نہ صرف بولی جاتی ہے بلکہ اجنبی آپس میں ایک دوسرے سے بات چیت کے لیے بھی انگلش کا ہی استعمال کرتے ہیں۔

بعض اوقات جن لوگوں کی انگریزی کمزور ہو انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اپنی بات سامنے والے کو سمجھا نہیں پاتے اور خصوصاً یہ گفتگو اگر ٹیلی فون پر ہورہی ہو تو سمجھانا ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ایک عربی شخص کی ہے جس کی انگریزی کمزور ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئرکردہ ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوٹل میں مقیم شخص جو لہجے سے عربی بولنے والا معلوم ہورہا ہے، انتظامیہ کو سمجھانے کی کوشش کررہا تھا کہ اُس کے کمرے میں چوہا داخل ہوگیا۔

مذکورہ شخص نے اس کال کی ویڈیو خود ہی بنائی، انہوں نے استقبالیہ پر کال کر کے صورتحال دلچسپ انداز سے بتائی۔

استتقبالیہ پر موجود کارکن نے کال اٹھائی اور پوچھا میں آپ کی کیا مدد کرسکتا ہوں؟، یہ بات سُن کر کال کرنے والے نے کہا ’آپ نے ٹوم اینڈ جیری کا نام سُنا ہے؟ میرے کمرے میں جیری آگیا لہذا آپ ٹوم لے کر آجائیں‘۔

کالر دراصل سمجھانا چاہ رہا تھا کہ میرے کمرے میں چوہا داخل ہوگیا اور آپ اسے بھگانے کے اقدامات کریں، چاہیں تو بلی ہی لے کر آجائیں تاکہ میں آرام سے رہ سکوں۔ عرب شخص نے استقبالیہ پر موجود کارکن کو یہ بھی بولا کہ جب آپ ٹوم کو لے کر آئیں گے تو وہ جیری کو آرام سے پکڑ لے گی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں