جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکا: سپر اسٹور کے فریزر سے ملازم کی لاش برآمد، کیمرے میں کیا ریکارڈ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست شمالی کیرولینا میں واقعہ ایک سپر اسٹور کے فریزر سے ملازم کی لاش ملی ہے، جس کے بعد وہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بین الاقوامی خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملازم کی لاش ملنے کا واقعہ 11 اگست کو پیش آیا تھا، جب اسٹور میں کام کرنے والے ورکرز نے اپنے ساتھی کو فریزر میں مردہ حالت میں پایا، جس کے بعد وہاں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔

مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملازم کی موت پیر کی رات طبی ایمرجنسی کے بعد ہوئی جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملازم کی موت قدرتی وجوہات کی بناء پر ہوئی اور واقعے میں کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق سی سی ٹی وی کا جائزہ لے رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

مس سوئٹزرلینڈ فائنلسٹ کو شوہر نے قتل کر کے بلینڈر میں ڈال کر جوس بنادیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا میں 2023 میں ایسا ہی واقعہ لوزیانا میں رونما ہوا تھا، جہاں ایک آر بی اسٹور کا منیجر واک ان فریزر میں مردہ پایا گیا تھا، تاہم اس واقعے میں بھی کسی مجرمانہ سرگرمی کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں