ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکے نے لڑکی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لڑکے نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکی کو موت کے گھات اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ مقتولہ کی شناخت شیتپلی الیکھیا کے نام سے ہوئی جسے خانپارہ میں سریکانت نامی ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا۔

مقتولہ خانپارہ مارکیٹ سے اپنی بھابھی اور بھانجے کے ساتھ شاپنگ کر کے گھر لوٹ رہی تھی کہ اس کا سامنا سریکانت سے ہوا۔ ملزم نے کچھ روز قبل مقتولہ کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن لڑکی نے انکار کیا تھا۔

- Advertisement -

ملزم نے مارکیٹ میں کلہاڑی کے وار سے لڑکی کو قتل کیا جبکہ اس کی بھابھی اور بھانجے کو بھی شدید زخمی کیا۔

شیتپلی کے والدین نے اس کی شادی کہیں اور طے کی تھی اور اسی سلسلے میں وہ شاپنگ کر رہی تھی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں