اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی: گلستان جوہر میں راہ چلتی لڑکی پر جنسی حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ایک شخص نے راہ چلتی پر جنسی حملہ کیا لیکن لڑکی کی جانب سے مزاحمت کرنے پر فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 4 میں ملزم نے راہ چلتی لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی جب لڑکی نے مزاحمت کی تو ملزم موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ’ملزم موٹر سائیکل پر آتا ہے اور جیسے ہی لڑکی قریب سے گزرتی ہے تو اس پر حملہ کردیتا ہے۔‘

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔

ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، دو تھانوں کے ایس ایچ اوز ٹیموں میں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے پر واقعے نوٹس لیا ہے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی لیکن ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں