چین میں عجیب و غیب واقعے میں باپ نے بیٹے کا رشتہ ختم کرواکر اس کی منگیتر سے شادی رچالی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں باپ نے بیٹے کو کہا کہ وہ اس کی گرل فرینڈ کو پسند نہیں کرتا اور اسے راضی کیا کہ وہ منگیتر سے تعلق ختم کردے۔
بیٹے کو بعد میں اس کا علم ہوا کہ باپ نے اسی لڑکی سے شادی رچائی ہے جسے اس نے ناپسند کیا تھا۔
بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین نے چار شادیاں کی ہیں جن کی عمر 63 سال اور نام لیو لیانج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ان کی چوتھی بیوی ہے جس سے شادی کرنے کے لیے باپ نے بیٹے کو رشتہ ختم کرنے کو کہا تھا۔
لیو پہلی بار چوتھی بیوی سے اس وقت ملے جب اس کے بیٹے نے اسے اپنی گرل فرینڈ کے طور پر خاندان سے متعارف کروایا تھا۔
باپ نے بیٹے کو بتایا کہ لڑکی ان کے خاندانی پس منظر کے لیے موزوں نہیں ہے۔ بیٹے نے باپ کی بات کا احترام کرتے ہوئے لڑکی سے راہیں جدا کرلیں۔
بیٹے کے منگنی ختم کرنے کے بعد بیٹے نے دیکھا کہ اس کے والد کی چوتھی بیوی وہی لڑکی ہے جس کے بارے میں اس کے والد نے کہا تھا کہ ان کے خاندان کے لیے موزوں نہیں ہے۔
باپ نے اس اقدام نے نوجوان کو ڈپریشن میں مبتلا کردیا ہے۔