پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

معذور باپ کا بلند حوصلہ، بیٹے سے کیا وعدہ پورا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور: ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ معذور شخص نے وہیل چیئر کے ساتھ 500 میٹر اونچی چٹان پر چڑھ کر ثابت کردیا کہ معذوری مجبوری نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر 2011 میں کار حادثے کے بعد معذوری کی زندگی گزارنے والے لائی چائی وئی نامی ایتھلٹ نے اپنے معذوری کو مجبوری نہیں بنایا اور زندگی گزارنے کے لیے جدوجہد کی۔

لائی چائی وئی نے اپنے بیٹے سے کیے وعدے کو پورا کرنے کے لیے اُس کی سالگرہ کے موقع پر 500 میٹر اونچائی کی چڑھان پر وہیل چیئر کے ذریعے سر کرنے کا اعلان کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔

ایتھیلیٹ لائی چائی نے اس سے قبل چار بار ایشین چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں مگروہ اس وقت تندرست تھے، اس بار معذوری کے باوجود انہوں نے اپنے بیٹے سے کیے وعدے کو پورا کیا جس پر وہ اور اُن کا خاندان بہت خوش ہے۔

اس موقع پرلائی چائی نے کہا کہ’’9 دسمبر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد جب مجھے ہوش آیا تو اسپتال میں موجود تھا، آپریشن کے لیے آنے والے ڈاکٹر نے خبر سنائی کہ میرا نچلا دھڑ ناکارہ ہوگیا ہے اور اب بقیہ زندگی معذوری کے ساتھ ہی گزرے گی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’ڈاکٹر کی یہ بات سننے کے بعد مجھ پر سکتہ طاری ہوگیا تاہم اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد زندگی میں جدوجہد کی ٹھانی اور اپنے اُس سفر کو جاری رکھا تاکہ کسی کی مدد درکار نہ ہو‘‘۔

اہل خانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ ’’حادثے کے بعد لائی چائی اپنے مشن کو جاری نہ رکھنے پرافسردہ تھا تاہم اس نے وہیل چیئر کے ساتھ ہی اپنے جدوجہد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا اور اپنے بیٹے سے اُس کی سالگرہ پر چٹان سر کرنے کا وعدہ کیا‘‘۔

لائی چائی نے اپنے چار سالہ بچے کی سالگرہ پر وہیل چیئر کے ساتھ چٹان پر چڑھ کر نہ صرف اپنے وعدے کی پاسداری کی بلکہ معذوری کو عذر بنانے والے افراد کو پیغام دیا کہ یہ کوئی مجبوری نہیں تاہم اگر جدوجہد کو جاری رکھا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں