تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

غصّے سے بپھرے ہاتھی نے شہری کو روند ڈالا، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

نئی دہلی : بھارتی ریاست آسام میں ہاتھیوں کے جھنڈ کو تنگ کرنے کا بھیانک انجام 45 سالہ شہری کو بھگتنا پڑا۔

ہاتھی کے قدموں تلے دب کر شہری کے مرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں منگل کے روز پیش آیا، جہاں ہاتھیوں کا ایک جھنڈ سڑک پار کررہا تھا اور اردگرد کھڑے درجنوں افراد ہارن بجاکر انہیں پریشان کررہے تھے۔

تیز آواز والے ہارن کی وجہ سے ایک ہاتھی شدید طیش میں آگیا اور شہریوں پر چڑھ دوڑا، افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ہاتھی نے طیش میں آکر شہریوں کی جانب دوڑنا شروع کیا تو پچکل پورا نامی 45 سالہ شہری گر گیا، جسے غصّے سے بپھرے ہاتھی نے اپنے پیروں تلے روند دیا۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں سالانہ بنیادوں پر 100 افراد ہاتھی کے حملوں کے باعث ہلاک ہوتے ہیں، یہ تعداد 300 تک بھی جاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضلع گولاگھاٹ میں ہی گزشتہ ماہ ہاتھیوں نے ایک 10 سالہ بچے کو بھی اپنے پیروں تلے کچل کر ہلاک کردیا تھا، جو گھر میں جلانے کےلیے جنگل سے لکڑیاں جمع کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -