تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

برطانوی شہری کو مختصر ترین وقت کے لیے جیل کی سزا

لندن: برطانوی عدالت نے نوجوان شہری کو مختصر ترین وقت کی سزا دیتے ہوئے 50 منٹ کے لیے جیل بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی مقامی عدالت میں خاتون کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں 23 سالہ نوجوان کو بھی پیش کیا گیا۔ نوجوان نے دورانِ سماعت اعتراف کیا کہ اُس نے اپنی سابق دوست کے گھر کو نقصان پہنچایا اور جھاڑو کھڑکی سے نیچے پھینکی تاکہ اُسے نقصان پہنچ سکے۔

عدالت نے اعتراف جرم کے بعد نوجوان جین کینز کو جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا اور جج نے کہا کہ نوجوان کو اُس وقت تک حوالات میں رکھا جائے جب تک وہ معافی نامہ نہیں لکھتا یا اُسے خاتون معاف نہیں کردیتیں۔

خاتون کے وکیل کینتھ بیل نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ جین نے اُن کی مؤکلہ کو دھمکی دی کہ جب وہ نیچے سے گزر رہی ہوں گی تو وہ اینٹ یا پتھر مارے گا البتہ اُس نے کھڑکی سے جھاڑو پھینک کر مارنے کی کوشش کی۔

حوالات میں جانے کا فیصلہ سنا تو نوجوان پریشان ہوا البتہ پولیس نے عدالتی حکم کی تعمیل کی اُسے حوالات جیل میں بند کیا جس کے بعد اُسے ایک پرچہ اور پین دیا گیا تاکہ وہ معافی نامہ لکھ سکے۔

نوجوان نے معافی نامہ لکھا جس کے بعد خاتون نے اُسے معاف کیا اور پھر اُس تحریر کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد جج نے رہائی کے احکامات جاری کیے۔ اس سارے عمل کے دوران پچاس منٹ لگے جس کے بعد نوجوان کو  اس یقین دہانی کے بعد رہا کیا گیا کہ وہ آئندہ اس طرح کا عمل نہیں دہرائے گا۔

Comments

- Advertisement -