تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’ہیروں‘ کی تلاش میں شہری نے شیر کے انکلوژر میں چھلانگ لگادی

بھارت میں ہیروں کی تلاش میں نوجوان شیر کے انکلوژر میں پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست حیدرآباد کے نہرو زولوجیکل پارک میں افریقی شیروں کے انکلوژر میں داخل ہونے کے بعد ایک 31 سالہ شخص کو ریسکیو کرلیا گیا۔

تئیس نومبر کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جی سائی کومے نامی شخص چڑیا گھر کے شیروں کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور شیر سے چند میٹر دور ایک چٹان پر بیٹھ گیا۔

چڑیا گھر میں موجود دیگر لوگوں نے نوجوان کو دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کردیا اور کمار کو اندر نہ کودنے کو کہا، تہام کمار شیر کے دور جانے کا انتظار کرتا رہا تاکہ وہ دیوار سے نیچے اتر سکے۔

کچھ دیر بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ موقع پر پہنچی اور اسے بچانے کے بعد پولیس کے حوالے کرتے ہوئے شکایت درج کروادی۔

واضح رہے کہ چڑیا گھر میں شیروں کو نمائشی دیوار میں چھوڑا جاتا ہے جو کہ ممنوعہ علاقہ قرار دیا جاتا ہے اس شخص کو چڑیا گھر کے عملے نے بچایا اور پکڑ کر بہادر پرہ پولیس کے حوالے کردیا۔

بھارتی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ دیوار میں چھپے ہیروں کی تلاش میں تھا اس نے چھپے ہوئے ہیروں کو تلاش کرنے کے لیے دیوار کے اندر جانے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ذہنی طور پر بیمار معلوم ہوتا ہے اس کے والدین کو مطلع کیا جائے گا اور اس کی ذہنی حالت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں