تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نوجوان نے زندگی خطرے میں ڈال کر شہریوں کی جان بچالی، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

ٹرانا : نوجوان شہری نے جان خطرے میں ڈال کر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے کار سوار کو گرفتار کروادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک البانیا کے دارالحکومت میں نوجوان شخص نے چوراہے پر کھڑے درجنوں افراد کی جان بچالی۔

نوجوان کی فلمی انداز میں چلتی گاڑی میں گھسنے اور ڈرائیور کو پکڑوانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار سوار انتہائی لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے شہریوں کو زخمی کررہا تھا اور املاک کو نقصان پہنچا رہا تھا۔

ڈرائیور کی لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سے اردگرد کھڑے لوگ زخمی بھی ہوئے جب کہ دیگر افراد نے ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ نہ رکا جس پر نوجوان نے اپنی جان ہتھیلی پے رکھ کر چلتی گاڑی میں چھلانگ لگائی اور ڈرائیور کو قابو کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا اور کچھ دیر پہلے بھی پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچاتا ہوا آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور وال مارٹ کا سابق ملازم ہے جسے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے، گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور شہریوں کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -