حب: 6 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کئے گئے شخص کو بازیاب کراکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مغوی عبداللہ کو تاوان کی غرض سے 5 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے حب میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرلیا۔
ترجمان اے سی سی سی نے بتایا کہ کارروائی میں تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، کارروائی میں بلوچستان پولیس نے بھی تعاون کیا۔
عابد اللہ کو پانچ مارچ کو منگھوپیر سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کےلئے چھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : کراچی: منگھو پیر سے نویں جماعت کا طالب علم اغوا، 6 کروڑ تاوان طلب
یاد رہے 7 مارچ کو کراچی کے علاقے منگھو پیرعمرگوٹھ سے نویں جماعت کے طالب علم کو اغوا کیا گیا تھا اور مغوی کے بھائی سے اغواکاروں نے چھ کروڑ روپے تاوان طلب مانگا تھا۔
بعد ازاں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ اور اے وی سی سی سے تفصیلات طلب کرلی تھیں۔
ضیا الحسن لنجار نے بچے کی باحفاظت بازیابی کے لیے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا اغواکاروں کے خلاف جدید تکنیک کے استعمال کویقینی بنایا جائے اور مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ٹیکنیکل اطلاعات کی بدولت کارروائی کی جائے۔