پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

کویت جانے والے شخص نے ایئرپورٹ سے پلٹ کر بیوی، بیٹی کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع میں کویت جانے والے شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ الہ آباد میں خاوند نے بیوی اور 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا پولیس نے نعشوں کو ہوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ریلوے کالونی وزیرآباد کا رہائشی ملزم بلال مہر بیرون ملک کویت مقیم تھا جوکچھ عرصہ قبل کویت سے واپس آیا ہوا تھا ملزم کی فیملی کرایے کے فلیٹ میں رحیم پورہ الہ آباد میں رہائش پزیر تھی جہاں ملزم کے دوست نے مبینہ طور پر ملزم کے اہلخانہ سے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔

گزشتہ رات بیرون ملک واپسی کے سلسلے میں ملزم کو اس کا دوست فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ چھوڑ کر آیا جو ملزم کو شک گزرا اور وہ نجی ٹرانسپورٹ سے گھر واپس آگیا۔

گھر واپس آنے کے بعد اپنے بیوی کو اپنے دوست کیساتھ دیکھ کر ملزم طیش میں آگیا، کلہاڑیوں کے وار اور فائرنگ کرکے اپنی 36 سالہ بیوی ارشاد بی بی اور سوتیلی بیٹی 13 سالہ زہرا کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم بلال موقع سے فرار ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں