تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دبئی: فلپائنی شہری نے 10 کلو وزن کم کرکے 10 گرام سونا جیت لیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں موٹاپے کے خلاف دلچسپ مہم کا آغاز کیا گیا ہے، وزن گھٹائیں اور سونا پائیں مہم عوام میں مقبول ہوگئی اور موٹے افراد اپنا وزن کم کرنے میں لگ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 34 سالہ فلپائن کے شہری رومیل مانیو نے 10 کلو وزن کم کرکے 10 گرام سونا جیت لیا ہے، قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے فلپائنی شہری کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے اسے جم جانا نہیں پڑا۔

فٹنس چیلنج کے مقابلے میں 9500 شہریوں نے شرکت کی اور قرعہ اندازی کے ذریعے جیت کا حقدار 34 سالہ فلپائن کے شہری رومیل مانیو کو قرار دیا گیا۔

رومیل مانیو نے کہا کہ فٹنس چیلنج میں حصہ لینے سے قبل وہ روزانہ کام سے واپس آنے کے بعد 3 سے 5 کلو میٹر واک کیا کرتے تھے مگر جب مقابلے میں حصہ لیا تو واک 10 کلو میٹر تک بڑھا دی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون نے دبئی میں دس لاکھ ڈالرکی لاٹری جیت لی

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی واک کے علاوہ کھانے پینے میں بھی احتیاط برتی اور ایک مہینے تک سبزیاں اور پھل پر گزارا کیا ہفتے میں صرف ایک بار چھٹی کے دن گوشت کا استعمال کیا کرتا تھا۔

فلپائنی شہری کا کہنا ہے کہ وزن کم کرکے میں خود کو بہت پرسکون محسوس کررہا ہوں اس سے قبل مجھے اکثر کمر میں تکلیف رہتی تھی جو اب بالکل دور ہوچکی ہے۔

رومیل مانیو کے مطابق سونا جیتنا میرے لیے ایک سووینئر ہے جو مجھے ہمیشہ یہ یاد دلاتا رہے کہ میری باڈی دوبارہ شیپ میں واپس آچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -