تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

راہگیر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں راہگیر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں مصروف شاہراہ پر چلنے والا راہگیر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، حادثے ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بیگ اور چھڑی پکڑے سڑک پر چل رہا ہے اتنے میں ایک تیز رفتار گاڑی اس کے عقب سے گزرتی ہے اور خوش قسمتی اس کی زندگی بچ جاتی ہے۔

حادثے سے بچ جانے کے بعد مذکورہ شخص گھبرا جاتا ہے اور الٹی جانب دوڑ لگانے کے بعد تھوڑی دور جاکر رک جاتا ہے اور دائیں بائیں جانب دیکھتے ہوئے سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نثار نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’خوش قسمت آدمی ہے، اس ماہ کا ایوارڈ اس شخص کو جاتا ہے۔‘

حادثے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین الجھ پڑے کسی نے کہا کہ پیدل چلنے والے شخص کی غلطی ہے تو کسی نے تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کو مورد الزام ٹھہرایا۔

Comments

- Advertisement -