پیر, جون 17, 2024
اشتہار

دورانِ پرواز نشے میں دھت مسافر کی طیارے میں خوفناک حرکت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اندور سے حیدر آباد جانے والی پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر نے طیارے میں ایسی خوفناک حرکت کی کہ دیگر مسافروں کی جان حلق میں آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو کی پرواز اندور سے حیدر آباد کیلیے روانہ ہوئی، پرواز میں 29 سالہ مسافر بھی سوار ہوا جو بھنگ کے نشے میں دھت تھا۔

جیسے ہی طیارے نے ٹیک آف کیا تو مسافر نے عجیب و غریب حرکات شروع کر دیں جس کے بعد طیارے کے علمے نے اسے دوسری نشست پر بٹھا دیا لیکن کچھ دیر بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے پر اصرار کرنے لگا۔

- Advertisement -

نارمل برتاؤ کرنے کے کچھ دیر بعد اس نے دیگر مسافروں سے بدتمیزی شروع کر دی اور اسی دوران طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔

طیارے کے عملے اور مسافر نے اسے دبوچ لیا اور ہاتھ پیر باندھ کر کرسی پر بٹھا دیا۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے حیدر آباد ایئرپورٹ پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن اسے جلد ضمانت مل گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں