ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لندن : فلسطینی پرچم تھامے نوجوان بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن کے ویسٹ منسٹر پیلس میں واقع بِگ بین ٹاور پر ایک نوجوان فلسطینی پرچم تھامے چڑھ گیا، نوجوان نے "آزاد فلسطین” کے نعرے لگائے۔

غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں فلسطینی پرچم تھامے ایک نوجوان صبح 7 بجے پارلیمنٹ کے بگ بین ٹاور پر چڑھ کر کھڑا ہوگیا، اور شام ساڑھے چار بجے تک موجود تھا۔

 Elizabeth Tower

اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز کا عملہ ویسٹ منسٹر پیلس میں الرٹ ہوگیا،  نوجوان فلسطینی پرچم لے کر صبح 10بجے سے انسٹاگرام پر براہ راست اہنی ویڈیوز شیئر کر رہا ہے۔

جاری کردہ ویڈیو میں ایمرجنسی سروسز کا عملہ کرین پر چڑھ کر نوجوان کو نیچے لانے کی کوشش کررہا ہے۔ فائر بریگیڈ کے 3 افراد کرین پر چڑھ اس نوجوان سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ بحفاظت نیچے اتارا جا سکے، نو گھنٹے گزرنے کے باوجود اس کو نیچے اتارا نہیں جاسکا۔

Palestine flag

لندن پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے ویسٹ منسٹر برج کو عوام کیلیے بند کردیا ہے، ویڈیو میں ننگے پاؤں شخص کو الزبتھ ٹاور پر فلسطینی پرچم تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : بلند ترین عمارت پر چڑھنے والے نوجوان کی خوفناک ویڈیو

یاد رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ کی بلند ترین عمارت پر چڑھنے والے نوجوان کو لینے کے دینے پڑگئے، پولیس نے دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

ایڈونچر کا شوقین نوجوان ایڈم لاک ووڈ برطانیہ کی پلند ترین عمارت دی شارڈ پر بغیر کسی سہارے کے چڑھ گیا تھا، اس خوفناک منظر کو نیچے کھڑے لوگ حیرت سے دیکھتے رہے۔

جب تک وہ نوجوان عمارت سے نیچے آیا تب تک اسے دیکھنے والوں نے پہلے ہی اس منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی تھیں۔

اہم ترین

مزید خبریں