جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خود سرجری کرکے 11 ٹانکے لگالیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اترپردیش میں عجیب و غریب واقعے میں نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خود سرجری کرکے 11 ٹانکے لگالیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان نے پیٹ کے درد کو دور کرنے کے لیے خود سرجری کرنے کی کوشش کی، سنراکھ گاؤں کا رہائشی 32 سالہ راجہ بابو کئی دنوں سے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا تھا۔

اس کئی بار ڈاکٹر کے پاس جانے کے باوجود کوئی سکون نہیں ملا پھر مایوس ہوکر اس نے خود آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

راجہ بابو کا اس سے قبل 18 سال قبل اپینڈکس کا آپریشن ہوا تھا، اس کی چیخ و پخار سے گھبرا کر اہلخانہ اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ جوائنٹ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں کی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے آگرہ ایس این اسپتال ریفر کردیا۔

راجہ بابو کے بھتیجے راہول نے بتایا کہ چچا نے طبی ماہرین سے مایوس ہوکر خود سرجری کا سہارا لیا، اس نے یوٹیوب پر پیٹ کا آپریشن کرنے کا طریقہ دیکھا اس کے بععد ضروری اشیا کی فہرست بناکر میڈیکل اسٹور گیا جس میں بلیڈ، اینستھیزیا، سوئیاں اور سلائی کے لیے پلاسٓٹک کے دھاگے شامل تھے۔

گھر آکر پھر اس نے آپریشن شروع کیا، ابتدائی طور پر اسے انجیکشن کی وجہ سے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی، اس حالت میں اس نے پیٹ کاٹا اور ٹانکے لگا لیے تاہم جب نیم بیہوشی خت ہوگئی تو وہ درد سے چیخنے لگا، اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ جوائنٹ اسپتال لے جایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں