جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ویڈیو: مگرمچھ کے منہ میں ہاتھ ڈالنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نوجوان مگرمچھ کے منہ میں ہاتھ ڈال کر اپنا بازو تڑوا بیٹھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

یہ جانتے ہوئے بھی کہ مگرمچھ کسی کے دوست نہیں ہوتے نوجوان نے اس خطرناک مخلوق کے منہ میں اپنا ہاتھ ڈالا۔ پھر وہی ہوا جس کی توقع کی جا سکتی تھی۔

مزید پڑھیں: جھیل میں تیراکی کرنے والے شخص‌ کا بازو مگرمچھ چبا گیا

مگرمچھ نے نوجوان کا ہاتھ دبوچ لیا اور پھر گھومتا رہا جس کی وجہ سے اس کے ہاتھ کی ہڈیاں بُری طرح ٹوٹ گئیں۔

https://twitter.com/TheFigen/status/1557826858720321537?s=20&t=xvnl1jaYpBxMuJujqIsaFw

اس ویڈیو کو ٹوئٹ پر Figen نامی صارف نے شیئر کرتے ہوئے نوجوان کو مخاطب کیا اور لکھا: ’مجھے سمجھ نہیں آپ کی اس بے وقوفی پر کیا کہوں‘۔

ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ہر کوئی سوال اٹھا رہا ہے کہ نوجوان نے انجام جانتے ہوئے بھی ایسی حرکت کیوں کی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں