12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ویڈیوز دیکھنے پر باپ نے بیٹے کو زہر پلا کر لاش نالے میں پھینک دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھنے پر باپ نے 14 سالہ بیٹے کو زہر پلا کر موت کے گھاٹ اتارا اور لاش نالے میں پھینک دی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بیٹے کی جان لینے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو اسکول سے شکایت ملتی تھیں کہ بیٹے کا رویہ دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے۔

ملزم کی شناخت وجے بٹو کے نام سے ہوئی جو پیشے کے لحاظ سے درزی ہے اور سولاپور میں بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتا ہے۔ اس نے بیوی اور پولیس سے قتل کو چھپانے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

متعلقہ: کمسن بچوں کو عمارت کی 15ویں منزل سے پھینکنے والے جوڑے کو پھانسی ہوگئی

13 جنوری کو ملزم اور اہلیہ پولیس تھانے پہنچے جہاں انہوں نے بیٹے وشال کے لاپتا ہو جانے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی تلاش شروع کی تھی۔

کچھ دونوں بعد پولیس کو نالے سے لڑکے کی لاش برآمد ہوئی جو ملزم کا بیٹا وشال تھا۔ جب اس کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے زہر دے کر قتل کرنے کے بعد نالے میں پھینکا گیا ہے۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر وجے بٹو سے تفتیش شروع کی تو اس کے بیانات میں تضادات پایا۔ 28 جنوری کو وجے نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا اور بتایا کہ اس نے کیوں بیٹے کو قتل کیا تھا۔ وجے بٹو کو گرفتار کرنے کے بعد قتل مقدمہ درج کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں