تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

کراچی : خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے کروڑں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزم ذیشان شہریوں سے کروڑوں روپےکے فراڈ میں ملوث ہے.

تفصیلات کے مطابق کراچی میں زمان ٹاؤن تفتیشی پولیس کی سعدی ٹاؤن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہرکرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکلا، ملزم ذیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا۔

ملزم امیر گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے، ملزم نے دوران تفتیش تین شادیاں کرنے کا اعتراف کیا ، جو خواتین سے شادی کے بعد کاروبار کے لیے کروڑوں روپے لے چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے۔3

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے جعلی دستاویزات بھی برامد ہوئے ،جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔.

Comments

- Advertisement -