جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

گرفتاری سے بچنے کیلئے شہری کا انوکھا اقدام، پولیس حیران

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہری گرفتاری سے بچنے کےلیے درخت پر چڑھ گیا، تاہم پولیس نے دو روز کی تگ و دو کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے قریب واقع گاؤں بروکوائل میں شہری کے دو روز درخت پر گزرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بچنے کےلیے درخت پر چڑھا تھا۔

روڈی تھامس نامی شخص کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے کیوں کہ اس نے اپنی گاڑی میں سوار ایک پچاس سالہ خاتون کو چہرے پر مکّا مارا تھا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ تھامس کی والدہ تھیں جنہیں تھامس اکثر دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

پولیس خاتون کی شکایت پر تھامس کو گرفتار کرنے اس کے گھر پہنچی تو وہ گرفتاری سے بچنے کےلیے پہلے چھت پر چڑھا اور پھر درخت پر چڑھ گیا اور دو روز درخت پر ہی بیٹھا رہا۔

پولیس نے مذاکرات کے ذریعے ملزم کو نیچے لانے کی کوشش کی تاہم تمام کوششیں ناکام رہیں، جس پر ملزم نے کہا کہ وہ دوبارہ جیل جاکر تشددکا شکار نہیں ہونا چاہتا کیوں کہ ماضی میں بھی اسے سلاخوں کے پہچھے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس دو روز کی تگ و دو کے بعد تھامس کو نیچے اتار کر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

خیال رہے کہ تین سال قبل بھی تھامس جیل جاچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ روڈی تھامس کے خلاف 2013 میں بھی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے جس میں ملزم پر 10 افسران کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں