تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

سکیورٹی حصار توڑ کر مشتبہ شخص ملکہ برطانیہ کے تابوت تک پہنچ گیا

لندن: سکیورٹی حصار توڑ کر مشتبہ شخص ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے تابوت تک جا پہنچا جس کے بعد سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص برطانوی پارلیمنٹ ویسٹ منسٹر ہال میں رکاوٹیں عبور کر کے ملکہ برطانیہ کے تابوت کے قریب پہنچ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی وفد کو ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار سے روک دیا گیا

مشبتہ شخص کی اس حرکت پر سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں اور بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ اہلکاروں نے اسے زمین پر لٹا کر ہتھکڑیاں لگا دیں۔ اس دوران ایک اہلکار نے مشبتہ شخص کو مکے بھی مارے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ واقع جمعہ کی شام پیش آیا، پارلیمانی اور ڈپلومیٹک پروٹیکشن کمانڈ نے مشتبہ شخص کو حراست میں لیا۔

مذکورہ واقع ملکہ الزبتھ کے تابوت کے لیے نکالے گئے جلوس میں پرنس اینڈریو پر سوالات کی بوچھاڑ کرنے کے الزام میں شہری کی گرفتاری کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -