تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چینی وفد کو ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار سے روک دیا گیا

لندن: چین سے آئے وفد کو آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے دیدار سے روک دیا گیا اور انہیں آخری رسومات میں بھی شرکت سے روکا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کا تابُوت پارلیمنٹ میں رکھا ہے، الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر بروز پیر ادا کی جائیں گی جس میں عالمی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

چین نے بھی اپنا وفد آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لندن بھیجا ہے تاہم کچھ اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے ان کی موجودگی پت اعتراضات اٹھا دیے۔

مزید پڑھیں: ملکہ کی آخری رسومات میں پیوٹن شریک ہوں گے؟ عالمی رہنماوں کے نام سامنے آگئے

اراکین کا کہنا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور اس کے خلاف آواز اٹھانے پر متعدد برطانوی قانون سازوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چین ان الزامات کو کئی بار مسترد کر چکا ہے۔ اراکین کے اعتراضات کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر نے چینی وفد کو ویسٹ منسٹر ہال تک رسائی دینے اسے انکار کر دیا۔

اسپیکر پارلیمنٹ کے دفتر نے اس معاملے پر فی الحال کسی بھی قسم کا بیان دینے سے انکار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -