تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’’بچوں کی کفالت میری ذمہ داری نہیں‘‘ : تاجر نے 11 کروڑ 65 لاکھ روپے جلا دیے

اوٹاوا: کینیڈا کے تاجر  طلاق دینے کے بعد بیوی کو حصے کی رقم دینے کے بجائے لاکھوں ڈالر جلا دیے۔

فوکس فائیو پر پانچ فروری کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کینیڈین تاجر بروس میکون ولی نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی جس کے بعد اُن کی بیوی نے عدالت سے رجوع کیا۔

عدالت نے کینیڈین شہری کو حکم دیا کہ وہ قانون کے مطابق اپنی جائیداد میں سے کچھ حصہ تصفیے کے طور پر اپنی اہلیہ کو ادا کرے، یہ رقم تقریباً 10 لاکھ کینیڈین ڈالر کے قریب بنتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کو بروس نے تسلیم کیا اور جج کے سامنے رقم ادا کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کی مگر جب وہ باہر آیا تو اُس نے 10 لاکھ کینیڈین ڈالر (گیارہ کروڑ 65 لاکھ 80 ہزار روپے) بیوی کے سامنے جلا دیے۔

تاجر کی اہلیہ نے عدالت سے پھر رجوع کیا جس کے بعد جج نے بروس کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ جج کیون فلپس نے کینیڈین شہری کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ ’اب عدالت آپ پر مزید اعتبار نہیں کرسکتی کیونکہ آپ نے بھروسہ توڑا اور حکم کی خلاف ورزی کی‘۔

عدالت نے شہری کو حکم دیا کہ وہ اپنے بچوں کی کفالت اور بیوی کو اُس کے حق کی رقم ہر صورت ادا کرے۔

Comments

- Advertisement -