کباڑ مارکیٹ سے خریدی گئی اس پیٹنگ نے ایک خوشحال زندگی گزارنے والے شخص کی زندگی اجیرن کر دی۔
ڈین اسمتھ کو پرانی اشیا جمع کرنے کا شوق جنون کی حد تک ہے۔ اس نے یہ پینٹنگ ایک کباڑ مارکیٹ سے 50 ڈالر میں خریدی۔خریداری کے وقت اسے منع کیا گیا کہ یہ پینٹنگ خریدنا اس کے حق میں بہتر نہیں لیکن اس کے باوجود اس نے اسے خرید لیا۔
ڈین اسمتھ پیتنگ خریدنے سے قبل خوش باش زندگی گزار رہے تھے لیکن اب بیماری، تنہائی، بے خوابی اور بے چینی میں مبتلا ہیں۔
مسٹر اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے پرانی چیزوں سے لگاؤ ہے اور یہی وجہ تھی کہ میں نے یہ دو گڑیوں والی پینٹنگ خریدی، جب سے یہ پینٹنگ خریدی ہے میری نیندیں اڑ گئیں اور گھر سے بڑے پیمانے پر حشرات ملنے لگے ہیں۔
اس نے کہا کہ پینتنگ کی وجہ سے گھر کا ہیمسٹر بھی مر گیا، مجھے اب پتا چلا کہ یہ سب کچھ اس پیٹنگ کی وجہ سے ہوا۔