تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پرواز میں شوہر نے اہلیہ کیساتھ خود غرضی کی انتہا کردی

جاپان سے امریکا جانے والی طویل فلائٹ میں شوہر نے اہلیہ کے ساتھ خود غرضی کی انتہا کردی۔ سوشل میڈیا پر شوہر کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جاپانی جوڑے نے امریکا میں چھٹیاں گزارنے کا ارادہ کیا۔ شوہر نے پرواز کے لیے ٹکٹ بک کرائے لیکن اپنی ٹکٹ بزنس کلاس جبکہ اہلیہ کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ لیا۔

اہلیہ کے ناراض ہونے پر شوہر نے ریڈ اٹ امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین کے سامنے صورتحال پیش کی اور ان سے دریافت کیا کہ کیا میری اہلیہ کی ناراضی جائز ہے؟

ریڈ اٹ صارفین نے شوہر پر شدید تنقید کی اور اسے ایک ”خود غرض“ شوہر قرار دیا۔

شوہر نے ریڈ اٹ پر لکھا کہ جب ہم نے ٹکٹ بک کرائے، تو ہم نے ابتدا میں سوچا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں گے لیکن پرواز میں صرف دو ہی سیٹیں خالی تھیں جس میں سے ایک بزنس اور ایک اکانومی کلاس تھی۔

اس نے کہا کہ میری اہلیہ اس پر خوش نہیں کیوں کہ اس کی خواہش تھی کہ ہم 12 گھنٹے کی طویل پرواز میں ساتھ بیٹھیں لیکن ایسا نہ ہوسکا اور پورے سفر میں ہم نے نیند سمیٹی، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

اس نے مزید کہا کہ میری اہلیہ سمجھتی ہے کہ میں نے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے، میں نے اس سے کہا کہ وہ صرف حسد کرتی ہے اور وہ ناراض ہوگئی، جب میں نے ایئر لائن سے دریافت کیا کہ کیا میں اپنی بزنس کلاس اکانومی میں تبدیل کر اسکتا ہوں تو مجھے منع کیا گیا۔

ریڈ اٹ کے ایک صارف نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک سیٹ بزنس اور ایک اکانومی تھی تو آپ کو کوئی اور فلائٹ دیکھ لینی تھی، آپ نے بزنس کلاس کے مزے لوٹنے کے لیے ایسا کیا۔

دوسرے نے کہا کہ اہلیہ کا ناراض ہونا جائز ہے کیوں کہ آپ نے طویل فلائٹ میں اسے تنہا چھوڑ دیا۔

Comments

- Advertisement -