بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی : ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد بیش قیمت گاڑیاں چھیننے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد بیش قیمت گاڑیاں چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم علی حسن 20 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں چھین چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کی شاہراہ نور جہاں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد بیش قیمت گاڑیاں چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اےوی ایل سی نے بتایا کہ ملزم سےہینڈگرنیڈ،جیمر،گاڑی اورپستول بھی برآمد ہوئیں ، ملزم علی حسن کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں چھین چکا ہے۔

بشیر احمد بروہی کا کہنا تھا کہ ملزم سے برآمدگاڑی ڈسٹرکٹ سینٹرل سے چھینی گئی تھی، گاڑیاں چھیننے کےبعد بلوچستان لے جاتا تھا، جہاں 20سے25لاکھ میں گاڑی فروخت کی جاتی تھی جبکہ ملزمان گرنیڈاورپستول ساتھ رکھتے تھے۔

گذشتہ روز سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی (سی پی ایل سی) کی مرتب کردہ اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران 23 فور وہیلر چھین لیے گئے جبکہ 191 چوری ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 4،009 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ ان میں سے 447 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ اس کے علاوہ ، گزشتہ ماہ شہر میں 2،190 موبائل فون لوٹے گئے تھے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں